تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ سے معذرت کرلی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر اور مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ سے معذرت کرلی ہے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے نجی مصروفیات کی بنا پر دورہ انگلینڈ سے معذرت کی ہے، محمد عامر نے اگست میں بچے کی پیدائش کی وجہ سے جبکہ حارث سہیل نے فیملی وجوہات پر معذرت کی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ 28 کھلاڑیوں اور 14 پلیئر سپورٹ اسٹاف کو انگلینڈ بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز اگست میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے کرونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ منسوخ کردیا تھا، دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں حصہ لینا تھا۔

پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بتادیا ہے کہ موجودہ حالات میں گراؤنڈ میں ٹریننگ نہیں کریں، کھلاڑی سماجی فاصلوں اور پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے چند روز قبل مانچسٹر پہنچی تھی، ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -