’اب تمہیں کون بچائے گا‘

شارجہ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا، محمد عامر نے کیوی ٹیم کے خلاف طنزیہ ٹویٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا۔
قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز کی جانب سے کیوی ٹیم کے خلاف طنزیہ ٹویٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹویٹ کیا کہ ’اب تمہیں کون بچائے گا؟‘
now who is going to save u😉😉😉😉😉 #PakvsNz
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) October 26, 2021
شعیب اختر نے بھی کیوی ٹیم کو نشانے پر رکھ لیا، سابق اسپیڈ اسٹار نے لکھا کہ ’جکڑ لیا، نیوزی لینڈ کو گراونڈ کے اندر سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔‘
I think today NZ needs security inside the ground.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 26, 2021
مداحوں کی جانب سے دونوں فاسٹ بولر کے ٹویٹس کو خوب سراہا جارہا ہے اور کیوی ٹیم کو پاکستان سے واپس جانے پر تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔