لاہور: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں نامزد امیر بالاج ٹیپو کے بھائی امیرفتح کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے بتایا کہ پولیس نے نامزد ملزم امیرفتح کی گرفتاری کیلئے ٹرکاں والے اڈے پر چھاپہ مارا ہے، پولیس نے ٹرکاں والا اڈے کو سیل کرکے ملازمین کو گھر بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ ساتھیوں کی فائرنگ سے کیسے ہلاک ہوا؟
انویسٹی گیشن پولیس نے اس سے قبل بھی ٹرکاں والے اڈہ پر چھاپہ مارا تھا، ٹرکاں والے اڈہ سے 2 ملازمین سمیت 3 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
حراست میں لیے گئے تینوں افراد کو نامزد ملزم امیرفتح کو پولیس کے سامنے پیش کرنے کی ڈیل پر رہا کردیا گیا تھا۔
ضامن نے مقررہ وقت تک نامزد ملزم امیرفتح کو پولیس کے سامنے پیش نہیں کیا، جاوید بٹ قتل کیس میں نامزد ملزم امیرفتح کی عدم پیروی پر عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہوچکی ہے۔
امیر بالاج قتل کیس : طیفی بٹ کا کزن گوگی بٹ پولیس چھاپے سے قبل ہی فرار
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


