اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی ملک عامرڈوگر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔
وزیراعظم کی ٹیم میں ایک اور اضافہ ہوگیا۔ ٹیم میں نئے کھلاڑی کو شامل کر لیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی ملک عامرڈوگر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔
ملک عامرڈوگر کو معاون خصوصی برائےسیاسی امور مقرر کیا گیاہے اور ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ملک عامرڈوگرقومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کےچیف وہیپ ہیں۔ ملک عامرڈوگر عام انتخابات میں ملتان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 5 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد سید قاسم عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔شہزاد قاسم کوآرڈی نیشن آن مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ منزل ریسورسز کے معاون خصوصی تھے۔
گزشتہ روز ملک عامرڈوگر نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے ملاقات کر کے ملتان میں سردیوں کے آغاز پر گیس کے مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کی تھیں۔