The news is by your side.

Advertisement

“عامر اکیلے ہی میچ جتوا سکتے ہیں”

راولپنڈی: کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے فاسٹ بولر محمد عامر کو میچ ونر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اکیلے ہی میچ جتوا سکتے ہیں۔

پشاور زلمی کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی کے بعد میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ جیت سے مورال بڑھتا ہے،وکٹیں ہاتھ میں ہوں تو ہدف کا تعاقب آسان ہوتا ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہت اچھی رہی، بابر اعظم اور ایلکس ہیلز نے شاندار بیٹنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایلکس ہیلز اور بابر کا لاٹھی چارج، زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست

چار وکٹیں لے کر میچ آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد عامر نے کہا کہ ٹیم پلان کےمطابق کھیلے، گیندسوئنگ ہوئی اور وکٹیں ملیں، محنت ہوتی ہے تو جیت کےچانس زیادہ ہوتے ہیں، ابتدامیں وکٹیں گرتی ہیں تو ٹیم مشکل میں آجاتی ہے۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ کراچی کنگز نے بولنگ سے ہمیں آؤٹ کلاس کر دیا، بولنگ میں ہمیں اور بہتری لانا ہوگی، کپتان کا تجربہ اچھا رہا لیکن دباؤ تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں