site
stats
انٹرٹینمںٹ

عامرخان کا مذاق اڑانے پر خاتون نے خودکشی کرلی

ممبئی :بالی ووڈ اداکار عامرخان کی مداح خاتون نے زہر کھا کر خودکشی کرلی.

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں ایک 24 سالہ خاتون کی اداکار عامر خان کے عدم برداشت کے بیان پر اپنے شوہر سے خوب بحث ہوئی، شوہر نے عامر خان کا مذاق اڑایا، جس پر بیوی نے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جبل پور میں سونم پانڈے نامی خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد خاتون نے زہر پی لیا، اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئیں.

سونم کے سسر نے بتایا کہ ان کی بہو عامر خان کی مداح تھی اور جب ان کے بیٹے نے عامر خان کے بیان کا مذاق اڑایا تو وہ ناراض ہوگئی اور زہر پی لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تفتیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اورعدم برداشت پر بات کرنے کے بعد عامرخان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے اعلان کیا تھا کہ جو بھی شخص بولی وڈ اداکار عامر خان کو تھپٹر مارے گا، اسے ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top