پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کل لاس ویگاس میں میکسیکن باکسر ساؤل کینیلو الویریز کے مدمقابل آئیں گے۔
لاس ویگاس کے ٹی موبائل ایرینا میں شیڈول سنسنی خیز فائٹ سے قبل دونوں کھلاڑیوں نے اپنا وزن کروایا۔ دونوں کا ہی وزن 155 پاؤنڈز ہے۔
عامر کے حریف میکسیکن باکسر ورلڈ باکسنگ کونسل کے مڈل ویٹ چیمپئین ہیں۔ 25 سالہ میکسیکن باکسر اپنے کیریئر کی 48 فائٹس میں صرف 1 مقابلے میں عالمی چیمپئین فلوئڈ مے ویدر کے ہاتھوں ناکام ہوئے ہیں۔
- Advertisement -
دوسری طرف 29 سالہ عامر خان نے اپنے کیریئر کی 34 فائٹس لڑی ہیں، جن میں سے 3 مقابلوں میں ہار کا سامنا کیا ہے۔ ماہرین دونوں باکسرز کے درمیان تاریخی فائٹ کی توقع ظاہر کر رہے ہیں۔