لندن میں مسلح ملزمان نے باکسر عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

لندن : مشرقی لندن میں مسلح ملزمان نے باکسر عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا تاہم وہ اور ان کی اہلیہ بلکل محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامرخان لندن میں گن پوائنٹ پر لٹ گئے، عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ لندن میں بندوق کی نوک پر لوٹے جانے کا درد ناک تجربہ شیئر کیا ہے۔
برطانوی باکسنگ اسٹار نے بتایا کہ میں مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں سڑک کراس کررہا تھا کہ 2 آدمی دوڑتے ہوئے میرے پاس آئے اور میرے چہرے پر بندوق رکھ کر گھڑی چھین لی۔
عامرخان کا مزید کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے واردات کے دوران میری اہلیہ فریال مجھ سے چند قدم پیچھے تھیں، میں اوراہلیہ بلکل محفوظ رہے۔
Just had my watch taken off me at gun point in East London, Leyton. I crossed the road with Faryal, luckily she was few steps behind me. 2 men ran to me, he asked for my watch whist having a gun pointed in my face. The main thing is we’re both safe.
— Amir Khan (@amirkingkhan) April 18, 2022
خیال رہے باکسر عامر خان نے 2013 میں فریال مخدوم سے شادی کی تھی، عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال3 بچے ہیں۔