اداکارعامرخان کی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات -
The news is by your side.

Advertisement

اداکارعامرخان کی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات

ممبئی: بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے پہجانے جانےوالے بھارتی اداکارہ عامر خان نےگزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے دیے گئے ڈنر میں ان سے ملاقات کی ہے، اس تقریب میں اداکارہ کنگنا رناوت بھی مدعو تھیں۔ عامرخان گزشتہ دنوں بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر بیان دینے سے مشکل میں آگئے تھے۔

گزشتہ روز مبمئی کے بندرا کورلا کمپلیکس میں میگا ایونٹ میک ان انڈیا تقریب میں شرکت کے بعد بھارتی وزیراعظم کے اس ڈنر میں بھارت کی حکومتی سطح پراعلیٰ شخصیات کے اعزاز میں ایک ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں میڈیا کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔

یاد رہے بھارت میں عدم برداشت سے متعلق عامر خان نے کہا تھا کہ بھارت اب رہنے کے قابل نہیں رہا اور وہ مستقل سکونت کے لیے اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ بیرون ملک چلے جائیں گے اس بیان پر بھارت میں خاصا ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔

اسی طرح 28 سالہ کنگنا رناوت نے بھی بھارت میں عدم برداشت کے بڑھتے رحجان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کسی کی توہین کی جائے، اداکاروں کو زیادہ محتاط ہونا پڑتا ہے۔

اداکارعامرخان نے ڈنر کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی جس میں دونوں کے درمیان بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی پرگفتگو ہوئی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں