تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

عامر لیاقت کے انتقال پر شوبز شخصیات غمزدہ

رکن قومی اسمبلی اور معروف مذہبی رہنما عامر لیاقت حسین کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’خدا حافظ عامر بھائی،‘ بعدازاں اداکار نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے دوسرا ٹوئٹ کیا۔

عاصم اظہر کی منگیتر و اداکارہ میرب علی نے بھی لکھا کہ ’پہلا اسٹیپ لوگوں پر میمز بنائیں، دوسرا خود خدا بن کر ان کے گناہوں کی سزا انہیں دو، تیسرا جب اس دنیا سے چلے جائیں تو افسوس کی پوسٹ لگاؤ اور پھر اس بے بس ٹرولنگ کو ختم کون کرے گا۔‘

May be an image of 2 people, people standing and text that says "GALAX meruub See translation Step 1: make memes on people Step 2: khud Khuda ban ke unke gunahon ki saza unhe dou Step 3: Jab iss dunya se chalay jayen toh sympathetic posts agao repeat. Who is going to put an end to this aimless trolling?"

صنم بلوچ نے شعر لکھ کر ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’مرجائے تو بڑھ جاتی ہے انسان کی قیمت، زندہ رہے تو جینے کی سزا دیتی ہے دنیا۔

اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ ’ سوشل میڈیا لوگوں کو برباد کر سکتا ہے اور انہیں کھوکھلے پن میں ڈال سکتا ہے۔‘

اُنہوں نے عامر لیاقت کے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اب اُن کے اچانک انتقال پر سب حیران کیوں ہیں؟‘

زارا نور عباس نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا عامر لیاقت کی حالیہ ویڈیوز اس طرف رہنمائی نہیں کرتی تھیں کہ اُن کی حالت کیا ہے؟

اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’ہم ایسا منصوبہ بناتے ہیں جیسے ہم ہمیشہ زندہ رہنے والے ہیں لیکن ہمیں اگلے لمحے کا پتہ نہیں ہوتا۔‘

اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’ہم ایسا منصوبہ بناتے ہیں جیسے ہم ہمیشہ زندہ رہنے والے ہیں لیکن ہمیں اگلے لمحے کا پتہ نہیں ہوتا۔‘

اُنہوں نے عامر لیاقت کے انتقال کی خبر پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’زندگی ایک پل میں چھین لی جا سکتی ہے۔‘

اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر نے لکھا کہ عوام کی تعریفیں حاصل کرنے کے لیے بس زیادہ نہیں بس مرنا پڑتا ہے۔

May be an image of 2 people, beard and text that says "GALAX Toblywood Arslan Naseer CBA Awaam ki tareefain haasil kerne ke liye zaida nahi, bus marna parta hai #amirliaquat"

واضح رہے کہ ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت
کی تصدیق کی۔

عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی۔

Comments

- Advertisement -