تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

عامر سہیل کا بیان‘ پیمرا نے سما کو معذرت نشر کرنے کا حکم دے دیا

کراچی: عامر سہیل کا متنازعہ بیان نشر کرنے پر پیمرا نے سما ٔ ٹی وی کو معافی مانگنے اور اسے براہ راست نشر کرنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر عامر سہیل کے موجودہ کپتان سرفراز کے حوالے سے متنازعہ بیان نشر کرنے پر پیمرا نے سمأ ٹی وی کو ناظرین اور کپتان سرفراز سے معافی مانگنے کی ہدایت کی ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سمأ ٹی وی 25 جون 2017 کو پرائم ٹائم میں معذرت تحریری طور پر نشر کرے۔


عامر سہیل کی اے آر وائی نیوز کو دھمکی


 یاد رہے کہسابق کرکٹر عامر سہیل نے سما ٹیلی وژن پر ٹاک شو کے دوران قومی کرکٹ ٹیم خصوصاً سرفراز احمد کے خلاف بیان دیا تھا، عامرسہیل نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پرالزامات لگائے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سری لنکا کیخلاف میچ میں ہونے والی جیت میں سرفراز احمد کا کمال نہیں، یہ مخصوص ایجنڈا تھا۔ عامر سہیل کے اس بیان کے بعد پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو موقع ملا اور اس نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عامر سہیل کے بیان پر کوئی تبصرہ کرنے سے اجتناب کرتے ہوئے کہاتھا کہ ’’کہ عامر سہیل نے جو بولا وہ اُن کی ذاتی رائے ہے‘‘۔


سرفرازاحمد سے متعلق عامرسہیل کا بیان قابل مذمت ہے


پی سی بی کے سربراہ شہر یار خان نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عامرسہیل کے بیان کو کس طرح نشر کیا گیا؟ اس حوالے سے ہم نے پیمرا سے رابطہ کرلیا ہے، ان کے منفی بیان سے بھارتی میڈیا کو شہ ملی۔

گزشتہ اتوار کو انگلینڈ کے اوول گراؤنڈ میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا‘ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو مقررہ اوور میں 339 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف 158 رنز ہی بنا سکی تھی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -