The news is by your side.

Advertisement

محمد عامر کی تیسرے ٹی 20 میں شمولیت خطرے میں پڑگئی

مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شمولیت انجری کے باعث خطرے میں پڑگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے پیسر محمد عامر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ران کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی تیسرے میچ میں شمولیت کے امکانات کم نظر آرہے ہیں۔

البتہ قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد عامر انگلینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی کھلیں گے، ان کی سیدھی ران میں ابھی بھی شدید درد ہے۔

دوسرا ٹی 20، انگلیںڈ‌ نے پاکستان کو 5 وکٹوں‌ سے شکست دے دی

ان کا کہنا کہ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف آج انجری کے شکار کھلاڑی کا معائندہ کرے گا۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں تین پیسر موجود ہیں جن میں محمد حسنین، نعیم شاہ اور وہاب رہاض شامل ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ محمد عامر کی جگہ ان میں سے کسی ایک فاسٹ بولر کا انتخاب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں باآسانی شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ جبکہ آخری ٹی ٹوینٹی میچ یکم ستمبر(کل) کھیلا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں