The news is by your side.

Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرعامریامین کو تھانے میں بند کردیا گیا

گوجرانوالہ : قومی کرکٹرعامر یامین کو پولیس افسر کی گاڑی کو اووٹیک کرنے کے جرم میں تھانے میں بند کردیا گیا بعد ازاں مداخلت پر دو گھنٹے بعد رہائی ملی.

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرعامریامین اس وقت مشکل میں آگئے جب انہوں نے ایک گاڑی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی جس پر گاڑی سوار نے اپنا تعارف بہ طور پولیس افسر کے کراتے ہوئے تھانے لے گئے.

پولیس افسر قومی کرکٹرعامر یامین کو ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانے لے آئے اور انہیں دو گھنٹے کے لیے لاک اپ کردیا جس پر قومی کھلاڑی نے پی سی بی کے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کیا تاہم اس دوران پولیس نے انہیں وارننگ دے کر چھوڑ دیا.

کرکٹرعامر یامین نے کہا کہ وہ ملتان سے لاہور جا رہا تھا اور گوجرہ میں رکشے کو اوورٹیک کیا تو پیچھے سے ڈی پی او عثمان اکرم گوندل کی گاڑی آ گئی جس پر وہ مجھے تھانے لے گئے اور لاک اپ کردیا.

قومی کرکٹر نے بتایا کہ واقعے سے پی سی بی کو آگاہ کیا جس پر تھانے فون آنے پر مجھے دو گھنٹے بعد رہائی ملی حالانکہ مجھے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے لاہور سے دبئی بھی روانہ ہونا ہے جہاں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے.

ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد یار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ کرکٹر عامر یامین نے ٹوبہ ٹیگ سنگھ کے قریب ڈی پی او عثمان اکرم گوندل کی گاڑی کو اوور ٹیک کیا تھا جس کے باعث انہیں دو گھنٹے تھانے میں رکھنے کے بعد وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا.

ڈی پی اوعثمان گوندل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عامر یامین نے میری گاڑی کو اوو ٹیک کیا جس پر انہیں بہ طور سزا تھانے میں لاک اپ کردیا گیا بعد ازاں وارننگ دے کر رہا کردیا گیا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں