جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ہندوستان کے نام کی تبدیلی کی خبروں پر امیتابھ بھی خاموش نہ رہ سکے

اشتہار

حیرت انگیز

انڈیا کے نام کی تبدیلی کی خبریں ان دنوں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں ایسے میں بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بھی اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس حوالے سے ایک مبہم پوسٹ شیئر کی، انھوں نے اپنی بات کہنے کے لیے انگلش کے بجائے ہندی کا سہارا لیا، ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’بھارت ماتا کی جے‘ جب کہ ساتھ ہی بھارتی پرچم بھی پوسٹ کیا۔

مذکورہ پوسٹ کے سامنے آتے ہی اداکار کے مداحوں نے بھی اس پر اپنی آرا دینی شروع کردی ہے جب کہ اسے ہزاروں لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئین میں پڑوسی ملک کا نام ’انڈیا‘ درج ہے۔ یہ خبریں اُس وقت سامنے آئیں جب بھارتی صدر دروپدی مرمو نے جی 20 اجلاس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مہمانوں کیلیے ایک دعوت نامہ جاری کیا اور اس میں ’پریذڈینٹ آف انڈیا‘ کے بجائے ’پریذڈینٹ آف بھارت‘ لکھا۔

اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ مودی سرکار اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ سے خوفزدہ ہے اور اسی لیے ملک کا نام ’انڈیا‘ سے تبدیل کر کے ’بھارت‘ رکھنا چاہتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں