تازہ ترین

امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے

ممبئی : بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے.

تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن یش راج فلمز کے بینرتلے بننے والی فلم ”ٹھگ“ میں عامر خان کے ساتھ جلوہ گرہوں گے جس کی تصدیق خود بالی ووڈ کے شہنشاہ نے کردی ہے.

عامر خان اور امیتابھ بچن کی یہ پہلی فلم ہے جس میں وہ ایک ساتھ دکھائی دیں گے.اس بارے میں امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ عامر خان اور یش راج فلمزکے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزازاور اہمیت کا مقام ہے.

انہوں نے کہا کہ میں اس لمحے کا شدت سے انتظار کررہا ہوں تاہم فلم کی کہانی کے حوالے سے سوال پر اداکار نے کہا کہ وہ اس حوالے سے کچھ بھی بتانے سے قاصرہیں کیوں کہ اس کی اجازت نہیں ہے.

*سپراسٹار عامرخان کی امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا.

واضح رہے کہ اداکار عامر خان اپنی فلم ”دنگل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور امیتابھ بچن اپنی آنے والی فلم ”پنک“ کی تشہیری مہم میں شریک ہیں۔

Comments