تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کوما میں راجو نے میری آواز پر آنکھ کھولی تھی، امیتابھ بچن کا دعویٰ

ممبئی: بالی وڈ کے ’میگا اسٹار‘ امیتابھ بچن نے دعویٰ کیا ہے کہ کومے کی حالت میں آنجہانی کامیڈین راجو شری واستو نے میری آواز پر آنکھ کھولی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امتیابھ بچن نے اپنے تازہ بلاگ میں راجو شری واستو کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا ایک اور زبردست فنکار اور دوست یہ دنیا چھوڑ کر چلا گیا۔

امیتابھ بچن نے مزید لکھا کہ میں نے راجو شری واستو کی صحت یابی کے لیے ان کے اہل خانہ کو وائس نوٹ بھیجا تھا جو اسے سنایا گیا، وائس نوٹ میں، میں کہا تھا کہ ’راجو اب بہت ہوگیا۔ چلو اُٹھا اور ہم سب کو ہنساؤ‘۔

مزید پڑھیں: معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو چل بسے

اداکار نے دعویٰ کیا کہ جب یہ وائس نوٹ کوما میں راجو کو سنایا گیا تو اس نے ایک لمحے کے لیے تھوڑی سے آنکھ کھولی اور پھر ہمیشہ کے لیے بند کر دی، میں ہر صبح کسی قریبی سے راجو کی صحت سے متعلق ضرور دریافت کرتا تھا۔

Comments

- Advertisement -