تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کے ہاتھ کی نس کٹ گئی

ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنے مشہور شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی شوٹنگ کے دوران بُری طرح زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیٹ پر تیز دھار چیز بائیں ہاتھ پر لگنے سے نس کٹ گئی۔

امیتابھ بچن نے بتایا کہ نس کے کٹنے پر خون بہنا شروع ہوگیا، مجھے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں زخمی کی مرہم پٹی کی گئی، میرا بروقت علاج سیٹ پر موجود ٹیم کی مدد سے مکمل ہو پایا۔

مزید پڑھیں: ’ڈان 3‘ میں شاہ رخ، امیتابھ اور رنویر کے ایک ساتھ نظر آنے کا امکان

بلاگ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹروں نے مجھے مکمل آرام کرنے اور ٹریڈ مل پر نہ چلنے کی ہدایت کر دی ہے۔

یاد رہے کہ امیتابھ بچن کی انوپم کھیر اور بومن ایرانی کے ساتھ نئی فلم ’اونچائی‘ ریلیز ہونے والی ہے جس کا مداح شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -