بھارت کے مشہور و معروف شو کون بنے گا کروڑ پتی کے 17ویں سیزن میں ایک 10 سالہ بچے نے میزبان امیتابھ بچن سے بدتمیزی کی انتہا کردی۔
10 سالہ اشیت بھٹ جو کہ ننھے مہمان کے طور پر کےبی سی 17 میں آئے تھے لیک پچھلے کچھ دنوں سے وہ بھارت بھر میں سرخیوں میں ہیں، شو کے میزبان امیتابھ بچن کے ساتھ اس بچے کی انتہائی بدتمیزی اور بداخلاقی کے رویے کی وجہ سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
شو میں امیتابھ بچن کے ساتھ بات چیت کے دوران پانچویں جماعت کے طالب علم کا لہجہ ہاٹ سیٹ پر بیٹھتے ہی بدل جاتا ہے اور وہ مسلسل ہر سوال کے جواب میں بگ بی کو ٹوکتا نظر آتا ہے۔
اشیت بھٹ پہلے تو امیتابھ بچن سے نامناسب انداز میں کہتا ہے کہ مجھے رولز نہ بتاؤ مجھے پتا ہے، اس کے بعد ہرسوال کے آپشن آنے سے پہلے ہی جواب دے کر ان سے آگے بڑھنے کا کہتا ہے۔
بچے کو اپنی بدتمیزی کے انداز اور مغرور رویے پر آن لائن کافی برے رویے کا سامنا کرنا پڑرہا اور اس بچے پر میم بننے کی ایک نئی لہر شروع ہو گئی۔
انٹرنیٹ صارفین اس بچے کی تربیت اور اسکے والدین کے بارے میں بھی سوالات اٹھارہے ہیں، تاہم اب ایک ہفتے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں 10سالہ اشیت معافی مانگتا ہوا پایا گیا ہے۔
بچے نے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ہیلو، میں کون بنے گا کروڑ پتی پر اپنے رویے کے لیے دل سے معذرت چاہتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ میرے بولنے کے طریقے سے بہت سے لوگوں کو تکلیف ہوئی۔
اشت نے کہا کہ مجھے واقعی اس پر افسوس ہے، اس وقت میں گھبرا گیا تھا اور میرا رویہ بالکل غلط تھا میرا مقصد بدتمیزی کرنا نہیں تھا، میں امیتابھ بچن اور انکی پوری ٹیم کا احترام کرتا ہوں۔
ویڈیو: غیر ملکی خاتون نے امیتابھ بچن کو پاپڑ بنانے والا شخص سمجھ لیا!
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


