اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

سورت ایئرپورٹ پر امیتابھ بچن بال بال بچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سورت: بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سورت ایئرپورٹ پر بال بال بچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاہنے والوں کے بے قابو جوش و خروش کے باعث مشہور شخصیات کو درپیش مشکلات میں اب بالی ووڈ کے اداکار امیتابھ بچن کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ حالیہ دنوں سورت ایئرپورٹ پر امیتابھ بچن کو دیکھنے کے لئے مداحوں کا جمِ غفیر پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق شدید رش کے باعث ان کا گاڑی تک پہنچنا مشکل ہو گیا اور داخلی دروازے پر نصب شیشہ ٹوٹ گیا۔ خوش قسمتی سے وہ کسی حادثے سے محفوظ رہے، جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ کے باہر ہر اتوار کو مداحوں سے ملاقات کی روایت کے دوران بھی حالیہ دنوں غیر معمولی ہجوم دیکھنے میں آرہا ہے۔

اس صورتحال نے بگ بی کو جذباتی کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بلاگ پر مداحوں کی بے لوث محبت پر حیرت اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ محبت انہیں ہمیشہ عاجزی سکھاتی ہے۔

امیتابھ کے نواسے کا بچن فیملی سے تعلق جوڑنے سے انکار، بڑا انکشاف کردیا

اس موقع پر ایک مداح کی جانب سے ان کے صاحبزادے Abhishek Bachchan کی تعریف پر مبنی پوسٹر بھی توجہ کا مرکز بن گیا، جس پر امیتابھ نے بطور والد فخر اور خوشی کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں