پیر, جون 15, 2026
اشتہار

کیا امیتابھ بچن اسپتال میں داخل ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کی اسپتال میں داخل ہونے کی افواہوں نے گزشتہ رات سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ 83 سالہ اداکار کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔

تاہم، بعد میں سامنے آنے والی رپورٹس نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

یہ افواہیں اس وقت جنگل کی آگ کی طرح پھیلیں جب ایک سینئر صحافی نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ امیتابھ بچن ہفتہ (16 مئی) سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انٹرنیٹ پر بڑھتی ہوئی تشویش کے بعد، بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ یہ دعوے بالکل جھوٹے ہیں۔ پی ٹی آئی نے ایک معتبر ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ امیتابھ صرف اپنے معمول کے ماہانہ طبی معائنے کے لیے ناناوتی اسپتال گئے تھے اور اسی دن گھر واپس آ گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ صرف روٹین چیک اپ کے لیے ہسپتال گئے تھے اور واپس گھر آ گئے تھے۔ وہ عام طور پر ہر مہینے اپنے طبی معائنے کے لیے اسپتال جاتے ہیں۔

سورت ایئرپورٹ پر امیتابھ بچن بال بال بچ گئے

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے کی افواہوں کے باوجود، امیتابھ نے اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ کے باہر مداحوں سے ملاقات کی اپنے روایتی سلسلے کو بھی برقرار رکھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں