اشتہار

امیتابھ کا اپنی سالگرہ پر مداح لڑکی سے ملنے سے انکار، ویڈیو وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار امیتابھ بچن کی ایک نوجوان مداح لڑکی سے اپنی سالگرہ کے موقع پر ملنے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس نے مداحوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان مداح لڑکی بالی ووڈ کے لیجنڈ سے ملنے کی امید کررہی ہے، لیکن اس کی خواہش ادھوری رہ گئی۔

نوجوان پرستار لڑکی نے لیجنڈ اداکار سے ملنے کی کوشش کی تو اداکار کی سیکورٹی پر موجود عملے نہ اسے ملنے نہ دیا اور پیچھے کی جانب دھکیل دیا۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن، جو مداحوں کی بے پناہ تعداد سے اکثر لطف اندوز ہوتے ہیں، اداکار کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوتے ہیں۔

امیتابھ بچن نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا دلچسپ واقعہ سنادیا

تاہم، وائرل ویڈیو نے اس خاص بات کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے، جس میں ناظرین کیمرے میں قید لمحے پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں