بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی میں موجود اپنے دو لگژری اپارٹمنٹس فروخت کرکے بڑا منافع حاصل کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رئیل اسٹیٹ ڈیٹا تجزیہ کرنے والے ادارے سی آر میٹرکس، جسے اس جائیداد کی رجسٹریشن دستاویزات تک رسائی حاصل تھی، کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن کے یہ دونوں اپارٹمنٹس عمارت کی 47 ویں منزل پر موجود ہیں۔
سی آر میٹرکس کے مطابق ان میں سے ہر ایک اپارٹمنٹ کا رقبہ 1820 اسکوائر فٹ ہے۔ اداکار نے دونوں فلیٹ 12 کروڑ روپے میں فروخت کرکے 47 فیصد منافع حاصل کیا ہے۔
سینئر اداکار نے 2012 میں یہ دونوں اپارٹمنٹس 8.12 کروڑ روپے میں خریدے تھے جو اب انھوں نے 12 کروڑ روپے میں فروخت کیے ہیں اس طرح انھوں نے پچھلے 13 سالوں میں تقریباً 47 فیصد منافع کمایا ہے۔
یاد رہے کہ ممبئی میں ہونے والی حالیہ موسلا دھار بارشوں سے سپر اسٹار امیتابھ بچن کا مشہور زمانہ جوہو بنگلہ ”پرتیکشا“ بھی زیرِ آب آ گیا تھا گھر کے اندر تک پانی بھر جانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل خوب وائرل ہوئی تھی۔
وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلوں میں سے ایک پرتیکشا کو بارش کے پانی سے بھرا ہوا دکھایا گیا ہے، 44 سیکنڈ کے کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ پرتیکشا کے مین گیٹ تک جانے والا علاقہ کس طرح پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔
ویڈیو بنانے والے شخص کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ”دیکھو یہاں کتنا پانی جمع ہو گیا ہے، وہ مزید دعویٰ کرتا ہے کہ امیتابھ بچن خود وائپر لے کر باہر نکلے اور پانی باہر نکالنے میں مدد دی۔
کون بنے گا کروڑ پتی میں امیتابھ بچن سے انتہائی بدتمیزی کرنیوالا بچہ کون ہے؟
ویڈیو بنانے والے شخص نے یہ بھی کہا، ”چاہے آپ کے پاس کتنی ہی دولت ہو، چاہے آپ ہزاروں کروڑ کے مالک ہوں، ممبئی کی بارش سے کوئی نہیں بچ سکتا۔نہ امبانی، نہ امیتابھ بچن!“


