کراچی : معروف بھارتی گلوکار کیلاش کھیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’نیوز ایٹ 3‘‘ میں میزبان ماریہ میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری بہت بڑے قوال گو اور معصوم انسان تھے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے ممتاز گلاکار کیلاش کھیر نے امجد صابری کی شہادت پر اے آر وائی کے پروگرام نیوز ایٹ 3 کی میزبان سے ماریہ میمن سے بات کرتے ہوئے اپنے رنج و دکھ کا اظہار گیا،انہوں کہا کہ امجد صابری کی شہادت کی خبر سے بہت دکھ اور رنج کی کیفیت میں ہوں۔
کیلاش کھیر جو خود بھی صوفیانہ کلام پڑھتے ہیں اور صوفیانہ کلام کی ادائیگی میں اپنا الگ اور منفرد انداز اپناتے ہیں،انہوں نے کہا کہ روحانی کلام پڑھنے والے تو اللہ کی تعریف و توصیف پر مشتمل کلام پڑھتے ہیں، سمجھ نہیں آتا کہ اللہ کی تعریف کرنے پر کس کو اعتراض ہو سکتا ہے؟
اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیلاش کا کہنا تھاکہ میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کوئی بھی شخص ماہ رمضان کے مہینے میں کس طرح کسی کو قتل کر سکتا ہے یہ تو رحمتوں والا مہینہ ہے،جس میں خون خرابہ ممنون ہوتا ہے۔
کیلاشس کھیر نے کہا کہ امجد صابری ہمارے درمیان نہیں مگر اس کی یادیں ہماری دلوں میں اور اس کا کلام ہمارے سماعتوں میں ہمیشہ محفوظ رہے گا۔