The news is by your side.

Advertisement

امجد صابری کی صاحبزادی کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

کراچی: معروف قوال مرحوم امجد صابری کی بیٹی حورین کی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف قوال مرحوم امجد صابری کی بیٹی حورین نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جسے ان کے فالوورز کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، مداح حورین سے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ پر آنے کی درخواست کررہے ہیں۔

حورین کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے مختلف ملبوسات زیب تن کیےاور مزاحیہ فلٹر استعمال کرتے ہوئے تصویر کے ساتھ ایموجیز بنائیں، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں گانا ’میں تیرا‘ چل رہا ہے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر ہوتے ہی 10 ہزار سے زائد صارفین نے اسے پسند کیا جبکہ متعدد نے ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حورین نے انسٹاگرام پر خوبصورت تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی ’کیا سنبھالو گے تم میرے دل کو‘ کے الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

انہوں نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر رواں سال جولائی میں انٹری دی تھی ، حورین کے فالوورز کی تعداد 73 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

حورین نے گزشتہ دنوں اسنیپ چیٹ پر بھی اکاؤنٹ بنایا جس کی آئی ڈی انہوں نے (عینی امجد) کے نام سے رکھی اور مداحوں کو اپنی نئی آئی ڈی سے متعلق آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ مرحوم امجد صابری شمار جنوبی ایشیا کے معروف قوالوں میں ہوتا ہے، انہیں حکومت کی جانب سے ستارہ امتیاز، اور پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں