تازہ ترین

موسم سرما میں آملے کی افادیت کیوں بڑھ جاتی ہے؟

سردی کے موسم میں ہمیں مختلف بیماریوں سے بچنے کے لئے چند ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا پڑتا ہے جو ہمارے لئے فائدے مند ہوں انہیں میں سے ایک آملہ ہے۔

وٹامن سی کا خزانہ

آملہ وٹامن سی کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہے۔ یہ سردیوں میں جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آملہ میں موجود وٹامن سی ایتھروسکلروسیس جیسے امراض کو جسم سے دور رکھتا ہے، جس میں چربی، کولسیٹرول جیسے گندے مادے جمع ہوتے ہیں۔

منہ کے چھالوں میں اکثیر

آملہ ان لوگوں کے لئے راحت کا باعث بنتا ہے جنہیں اکثر منہ کے چھالوں کی شکایت رہتی ہے، ایسے افراد کو آملے کا رس پینا چاہئے۔

دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت

آملہ کے استعمال سے دانتوں اور مسوڑھوں کو نئی زندگی ملتی ہے۔

بہترین قبض کشا

آملہ ایک ریشے دار پھل ہے جس میں فائبر کی بھرپور مقدار ہوتی ہےاس لئے یہ نظام انہظام کو صحت مند رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔صحت مند نظام ہاضمہ مضبوط میٹابولزم بناتا ہے جس کی وجہ سے جسم نہ صرف کئی طرح کی بیماریوں سے دور رہتا ہے بلکہ یہ وزن کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

وائرل انفیکشن کے لئے موثر

آملہ کے دیگر عجائبات کے بارے میں بات کریں تو یہ پھل سردیوں کے عام مسائل جیسے وائرل انفیکشن، نزلہ اور زکام کو دور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

دل کی بیماریوں کو دور بھگائے

اس کے ساتھ یہ ذیابیطس، کینسر، دل کی بیماریوں کو دور رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس سے بال گرنے کا مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔

اینٹی ایجنگ خصوصیات

آملہ وٹامن اے اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، اس لیے آملہ ایک اینٹی ایجنگ جزو کے طور پر بھی کام کرتا ہے اس کے استعمال سے جلد تروتازہ اور نرم و ملائم رہتی ہے۔

Comments

- Advertisement -