جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

معروف کرکٹرہاشم آملہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سےمستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کرکٹرہاشم آملہ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے استعفی دےدیا ہے، انکی جگہ اے بی ڈی ویلیئرزکونیا کپتان مقررکیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان ہاشم آملہ نےخراب فارم اورٹیم کی ناقص کاکرردگی سے مایوس ہوکر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ہاشم آملہ نے یہ فیصلہ انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہونےکے بعد کیا، واضح رہے کہ بھارت سے سیریز تین صفر سے ہارنے کے بعد ہاشم آملہ کی قائدانہ صلاحیتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

گریم اسمتھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہاشم آملا کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمے داریاں سونپی گئی تھیں لیکن وہ فتوحات دلانے میں کامیاب نہ ہوئے۔

سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچز کیلئے اے بی ڈی ویلیئرزکو کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں