بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

کراچی صدر میں اہم پلازہ سیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ضلعی انتظامیہ جنوبی نے الیکٹرانک مارکیٹ صدر میں واقع اماں ٹاور کو سیل کر دیا۔

انتظامیہ کے مطابق بلڈنگ کو سیوریج کا پانی سڑک پر پھیلنے پر سیل کیا گیا ہے جس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے کمشنر کراچی کو پیش کر دی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے پولیس کی مدد اور واٹر کارپوریشن کی مشاورت سے کارروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کی مسلسل تنبیہ کے باوجود اماں ٹاور کی انتظامیہ نکاسی آب کی درستگی سے گریز کر رہی تھی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت کے نکاسی اب نظام کی خرابی کے باعث شہریوں کو تکلیف کا سامنا تھا اور گندگی پھیل رہی تھی، اماں ٹاور کی دکانوں کے مالکان کو تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنے نکاسی آب کا نظام درست کریں۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ اماں ٹاور کے نکاسی آب کے نظام کی بحالی اور درستگی کے بعد اماں ٹاور کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں