تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

عماد یوسف کی گرفتاری ، اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی : ماہرنفسیات ڈاکٹر نوشابہ کا کہنا ہے کہ عماد یوسف کی اہلیہ نے بتایا کہ رات پونے تین بجے گھر میں گھس کر اغوا کی کوشش کی گئی ، بیس لوگ گھرمیں گھسے اورتوڑ پھوڑ کی۔

تفصیلات کے مطابق اےآروائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری پر ماہر نفسیات ڈاکٹر نوشابہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عماد یوسف کی اہلیہ سے بات ہوئی وہ بہت ڈری ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر نوشابہ نے کہا کہ عماد یوسف کی اہلیہ نے بتایا رات 20 لوگ گھرمیں گھسے اور گھر میں توڑ پھوڑ کی۔

ماہرنفسیات کا کہنا تھا کہ عماد یوسف کی بیگم نے بتایا معلوم نہیں ہورہا تھا کہ اغواکرنے آئے یا گرفتار کرنے ، رات پونے3بجے گھر میں گھس کراغواکی کوشش کی گئی۔

ڈاکٹر نوشابہ نے مزید کہا کہ جو رویہ اپنایا گیا وہ اہلخانہ کیلئے تکلیف ہوتا ہے۔

یاد رہے اے آروائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کو کراچی میں ڈیفنس سے رات گئے گرفتارکر لیا گیا تھا۔

پندرہ سے بیس افراد نے عماد یوسف کے گھر پر دھاوا بولا اور سی سی ٹی وی کیمروں کا رخ موڑ دیا، اس دوران چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دروازے توڑ کر گھر میں گھسے اور توڑ پھوڑ مچائی۔

چھاپہ مار ٹیم میں نہ کوئی خاتون اہلکار تھی اور نہ ہی وارنٹ گرفتاری دکھایا گیا۔

Comments

- Advertisement -