منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

کراچی کو ڈیتھ زون بنا دیا گیا ہے، منعم ظفر

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کو ڈیتھ زون بنا دیا گیا ہے۔

پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ شہر کے ہر ٹاؤن کو پانچ ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے وسائل کو کراچی پر خرچ کیا جائے۔

منعم ظفر نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے لوگوں نے سندھ کو تباہ کردیا ہے، جمہوری طریقے سے عوامی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ میئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل بھی اسمبلی کے باہر دھرنا دیا تھا کوئی شیشہ نہیں ٹوٹا تھا، جب شہر کراچی کے لوگ ان حالات سے گزر رہے ہوں بچے گٹر میں رہے ہوں، حادثات میں لوگ مررہے ہوں تو اپنے جینے کا حق مانگنے نکلیں گے تو ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ ہوگی یہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ یہ عوامی نمائندے ہیں ہی نہیں، اسمبلی کے اندر فارم 47 کے مسلط کردہ لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے شہر اور صوبے کو تباہ کردیا ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی احتجاج، جماعت اسلامی کے 30 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

 امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ ہمارا لائحہ عمل بالکل واضح ہے ہم جمہوری طریقے سے عوامی مزاحمت کریں گے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ میگا سٹی گورنمنٹ ہو اور سارے ادارے اس کے ماتحت ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں