تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اسرائیل کی حمایت، پاکستانی اداکارہ نے نائب امریکی صدر کو شرم یاد کرا دی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کی نائب صدر کمالا ہیرس کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر امریکا کی نائب صدر کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسرائیل کی حمایت کررہی تھیں۔

آمنہ الیاس نے لکھا کہ ’کمالا ہیرس کس قسم کی انسان ہیں، اسرائیل کی حمایت کر نے پر انہیں شرم آنی چاہیے‘۔ اداکارہ نے غصے بھرے انداز میں لکھا کہ وہ یہ ویڈیو شیئر کیے بغیر نہیں رہ سکیں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی امریکا کی نائب صدر کو آئینہ دکھایا اور بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ دس روز سے فلسطین کے مختلف رہائشی علاقوں پر  فضائی بمباری کی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی درندگی کےخلاف دنیا بھرمیں عوام کا احتجاج جاری ہے، امریکا کی مختلف ریاستوں میں اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ  اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -