اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ کسی توند نکلے والے شخص سے شادی نہیں کروں گی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں اداکارہ آمنہ الیاس اور یاسر حسین نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے زندگی میں اور کیریئر میں بھی کافی غلطیاں کی ہیں، پروڈیوسرز اور چینلز سے لڑائیاں ہوئیں اور اس کو سدھارا بھی ہے، کبھی کبھی لیڈ کام کرنے کے لیے کسی ایسے پروجیکٹ میں خود کو ڈال لیتے ہیں جو آپ کے کیریئر کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
آمنہ الیاس نے کہا کہ ایسا وقت بھی آیا کہ میں نے بریک لیا اور سوچا کہ میں نے کیا کرنا ہے اور پھر واپسی پر اچھے پروجیکٹ کیے ہیں۔
یہ پڑھیں: موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرچکی ہوں، آمنہ الیاس
مداح کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اٹھارہ گھنٹے کام کرتی ہوں، اپنے ڈیزائن کے سوٹ کی مارکیٹنگ مشکل کام ہے اپنے سیلون کو بھی دیکھنا ہوتا ہے اور پھر شوٹنگ پر بھی جاتی ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری پہلی جاب ماڈلنگ ہے اور دوسری اداکاری ہے۔
شادی کے سوال پر آمنہ الیاس نے کہا کہ شادی کے لیے تیار ہوں آپ میرے لیے کوئی لڑکا ڈھونڈ لیں لیکن میں کسی توند والے شخص کے ساتھ شادی نہیں کروں گی، اچھا اور ہینڈسم ہونا چاہیے، ذمہ دار ہو، پیسے والا ہو، گرین فلیگ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میرے لیے روٹی اور کھانا بنالیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


