منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

ماڈلنگ کیلیے کیسے منتخب کیا گیا؟ آمنہ الیاس نے دلچسپ کہانی سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کے پیچھے کی اصل اور دلچسپ کہانی مداحوں کو سنا دی۔

نجی نیوز چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے بتایا کہ 15 سال کی عمر میں بہن کے ساتھ فیشن شوٹ کیلیے گئی جہاں حیران کُن طور پر مجھے ماڈلنگ کیلیے منتخب کر لیا گیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ فیشن شوٹ پر نامور فوٹوگرافر نے میری بھی تصاویر بنائیں، میں نے تصاویر والدہ کو دکھائیں اور اُنہی کی اجازت کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔

شو میں جب آمنہ الیاس سے اداکارہ میرا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میرا جی کے ساتھ میرے تعلقات اچھے ہیں، سیٹ پر اسکرپٹ اور کپڑوں کے حوالے سے بہت لڑائی ہوتی تھی۔

آمنہ الیاس نے اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ میرا کے بارے میں انکشافات کیے تھے کہ میرا چہرہ کچھ تصاویر میں اُن جیسا لگتا ہے۔

انہوں نے میزبان کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہہ سکتے ہیں کہ ’میرا‘ ایک انسان کا نام نہیں بلکہ ایک کیفیت کا نام ہے، میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ میری اچھی دوست بھی ہیں لیکن میں کنفیوزڈ بھی ہوں کہ واقعی میرا ایسی ہی ہیں یا اداکاری کرتی ہیں؟ بہرحال وہ ایک اچھی انسان ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں