بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

آمنہ ملک نے ڈراموں میں لیڈ رول نہ ملنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان آمنہ ملک نے ڈراموں میں لیڈ رول نہ ملنے کی وجہ بتادی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’شیر‘ میں دانش تیمور کی بہن کا کردار نبھانے والی اداکارہ آمنہ ملک نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

شو میں شریک ایک لڑکی نے سوال کیا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں، اداکاری بھی اچھی ہے لیکن شوبز میں آپ لیڈ پر نہیں ہوتیں اس کی وجہ کیا ہے؟

آمنہ ملک نے کہا کہ یہ تو مجھے نہیں پتا کیوں نہیں ہوتی لیکن جو بھی کررہی ہوں اچھا کام کررہی ہوں، لیڈ سے متعلق خاندان والے بھی سوال کرتے ہیں۔

یہ پڑھیں: آمنہ ملک کا ’جنات‘ سے گمشدہ چیزیں واپس منگوانے کا انکشاف

اداکارہ نے کہا کہ میں پہلے میزبان تھی اور اداکاری دیر سے شروع کی اور دھیان نہیں دیا، میرے بچے چھوٹے تھے اب وہ بڑے ہوگئے ہیں تو سب کو لگتا ہے کہ جن کے بڑے بچے ہیں ان کو لیڈ کردار نہیں دینا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ خاندانی نظام اچھا ہوتا ہے، بزرگوں کے ساتھ رہنے سے گھر کا ماحول بہتر رہتا ہے، مگر یہ نظام اُس وقت تک ہی بہتر رہتا ہے جب تک خاندان چھوٹا ہو، لیکن جیسے جیسے خاندان بڑھتا جاتا ہے، الگ رہنا ضروری بن جاتا ہے، ورنہ رشتوں میں تلخیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔

ان کے مطابق الگ رہنے سے نہ صرف محبت بڑھتی ہے بلکہ تعلقات میں کشیدگی بھی نہیں آتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں