ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اےآروائی نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت

اسلام آباد: عالمی انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اے آروائی نیوز کےدفترپر حملے کی مذمت کی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اےآروائی نیوز کے دفتر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ اور میڈیا ورکرز کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی صحافی اپنےخلاف حملوں پر پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، پاکستان میں میڈیا پر حملوں کا مقصد ان کی آزادی کو سلب کرنا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اے آروائی نیوز پر حملے کے ذمہ داران کو فوری طور پر گرفت میں لائے اور سیکیورٹی ادارے آزادی صحافت کو یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کریں۔