تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اسرائیل ایک نسل پرست ملک ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل نسل پرست ملک ہے، دنیا اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں اسرائیل کو نسل پرست ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تنظیم کا کہنا ہے کہ برطانیہ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان کو لازمی طور پر چاہیے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں۔

واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل انسانی حقوق کی تازہ ترین تنظیم بن چکی ہے، جس نے اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام لگایا ہے۔

اسرائیل ایک نسل پرست ملک ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ یائرلاپید نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی211 صفحات پر مشتمل رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ جھوٹی، تعصب پر مبنی اور یہودی مخالف رپورٹ ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلاپید نے انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے پھیلائے ہوئے جھوٹوں کا ذکر کر رہی ہے اور بنیاد پرست تنظیم بن گئی جو پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔

Comments

- Advertisement -