نئی دہلی : پلوامہ ڈرامہ کے بعد بھارت میں کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا، انسانی حقوق کی تنطیم ایمنسٹی اینٹرنیشنل نے صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئےمقبوضہ کشمیراوربھارت کےدیگرعلاقوں میں کشمیریوں پرحملے جاری ہیں، بھارت سے مطالبہ ہے کہ وہ کشمیریوں کی حفاظت یقینی بنائے۔
تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیراوربھارت بھر میں کشمیریوں پر حملے کئے جارہے ہیں اور عام کشمیریوں اورطلبہ کو پُرتشدد صورتحال کا سامنا ہیں۔
یمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیریوں پرحالیہ مظالم پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کشمیریوں پرحملےجاری ہیں، ان کو ہدف بناکر مارا پیٹا، دھمکایاجارہا ہے، خطرناک صورتحال کاسامناہے۔
سربراہ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا آکارپٹیل کا کہنا ہے کہ علاقائی شناخت کی بناپرکشمیریوں کوچن کرنشانہ بنایاجارہاہے، حب الوطنی کی آڑ میں ہجوم کشمیریوں پرحملےکر رہے ہیں۔
[bs-quote quote=”بھارت میں بسنےوالےکشمیریوں کودیوارسےنہ لگایاجائے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ایمنسٹی انٹرنیشنل "][/bs-quote]
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد نہتے کشمیریوں کونشانہ نہ بنایاجائے، کشمیریوں کوگھروں،دکانوں اور ہوٹلوں میں ہراساں کیاجارہاہے۔
سربراہ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے مطالبہ کیا بھارت میں بسنے والے کشمیریوں کو دیوار سے نہ لگایا جائے، بھارت کشمیریوں کی حفاظت یقینی بنائے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔
بھارت بھرمیں کشمیریوں کونشانہ بنانے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں پرحملےکےذمہ داروں کوکٹہرےمیں لایاجائے۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 42 بھارتی فوجی ہلاک
یاد رہے گذشتہ ہفتے پلواما میں بھارتی فوجیوں کی بس کوکاربم سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی اور ساتھ موجود پانچ مزید گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، دھماکے میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
بعد ازاں ہندو انتہا پسندوں نے کشمیریوں پر حملے اور املاک کو نذر آتش کرنا شروع کردیا تھا جبکہ کشمیری طلبہ و طالبات کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔