ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

شادی کے لیے خون سے خطوط لکھے گئے، امریتا راؤ

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امریتا راؤکا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابی کے بعد شادی کے لیے خون سے لکھے گئے خطوط ملے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں اداکارہ امریتا راؤ نے کہا کہ فلم ’ویوا‘ کی کامیابی کے بعد شادی کے بے شمار پیشکش ہوئیں جن میں خون سے لکھے گئے خطوط بھی شامل تھے۔

اداکارہ کے مطابق ایک شخص گھر کے بعد باہر ٹیلیفون بوتھ پر موجود ہوتا تھا جس کی وجہ سے میں فون نہیں اٹھاتی تھیں والدین فون اٹھاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب اپنی پسند کی فلمیں حاصل نہیں کررپارہی تھی تو ایسے نازک دور میں ملاقات آر جے انمول سے ہوئی جن سے سات سال کی ڈیٹنگ کے بعد 2016 میں شادی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں استحکام آیا اور انہوں نے 2020 میں بیٹے ویر کو خوش آمدید کہا۔

واضح رہے کہ امریتا کی حالیہ فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ بھی ان کی نمایاں واپسی ہے، جس میں وہ ارشد وارثی کی اہلیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

امریتا راؤ نے فلم ’ویوا‘ کے علاوہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’میں ہوں ناں‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں