تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

کراچی : 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی : لانڈھی کے علاقے قائد آباد میں گزشتہ سال نومبر میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو صوبہ خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا، ڈھائی ماہ پہلے قتل ہونے والی کمسن بچی منیبہ عمر کے قاتل کو گرفتار کرنے کیلئے کراچی سے پولیس ٹیم ہزارہ کے علاقے اوگی گئی تھی۔

ملزم عبدالرحمان کی گرفتاری ہزارہ اوگی سے عمل میں آئی، ملزم کا سہولت کار امان پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ ملزم کو جلد کراچی منتقل کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بچی کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد مقبول احمد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں 8 سالہ معصوم بچی کا زیادتی کے بعد قتل

مدعی نے بیان میں کہا تھا کہ میری بیٹی 15 نومبر کو میرے چھوٹے بھائی کے گھر رہنے گئی تھی، دوسرے دن بھائی کے بچوں کے ہمراہ مدرسے گئی تو واپس نہ لوٹی۔

والد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز10بجے گمشدگی رپورٹ کیلئے تھانے پہنچا تو بھائی کی کال آئی، بھائی نے اطلاع دی کہ بچی کی لاش مسلم آباد میں خالی پلاٹ میں پڑی ہے، لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی۔

Comments