تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

جیورجیا میں انہونی ہوگئی، جانوروں سے محبت کا انوکھا واقعہ

تبلیسی: یورپی ملک جیورجیا میں اپنے بچوں کی موت کے بعد کتیا بلی کے یتیم بچوں کا سہارا بن گئی اور ماں کی طرح ان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیورجیا میں گزشتہ ماہ جرمن شیفرڈ نامی کتیا کو بارڈر کے اطراف سے ریسکیو کرنے کے بعد جانوروں کے لیے قائم ادارے میں منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جس وقت کتیا کو ریسکیو کیا گیا اس وقت وہ حاملہ تھی بعد ازاں اس نے ادارے میں بچے دیے لیکن بدقسمتی سے تمام بچے مرگئے، اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ ادارے نے انوکھا قدم اٹھایا۔

ادارے نے بچوں کی کمی پوری کرنے کے لیے کتیا کے اطراف بلی کے یتیم بچے رکھ دیے جس پر جانور نے بھی بڑی گرم جوشی سے بلیوں کا استقبال کیا اور ماں کی طرح پیار کرنے لگی۔

اپنی نوعیت کے اس انوکھے واقعے نے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -