تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

معروف افغان نیوز اینکر سموسے بیچنے پر مجبور، جھنجھوڑ دینے والی تصاویر

افغانستان میں معاشی صورتحال سے متاثر نامور اینکرپرسن گزر بسر کے لیے فٹ پاتھ پر بیٹھے کے سموسے بیچنے پر مجبور ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر موسیٰ محمدی نامی نیوز اینکر کی تصاویر وائرل ہوئیں جس میں وہ سڑک کنارے سموسے فروخت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

موسیٰ محمد ٹیلی ویژن پر نیوز اینکر کے ساتھ ساتھ کئی سال تک رپورٹنگ بھی کرتے رہے ہیں تاہم موجود معاشی بحران میں ان کی نوکری ختم ہو گئی۔

شعبہ صحافت سے نکلنے کے بعد ان کے پاس کوئی ذریعہ معاش نہیں تھا اور زندگی کی گاڑی چلانے کے لیے انہوں نے سموسے فروخت کرنا شروع کر دیے جس سے وہ اہل خانہ کا پیٹ پال رہے ہیں۔

یہ مناظر دیکھ کر نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل احمد اللہ واثق نے پیشہ وارانہ صحافی کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments