پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں خوفناک اضافہ، وارننگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے، منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافے کے باعث آبادی کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

محکمہ آب پاشی سندھ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں ایک فٹ اضافہ ہوا جس کے باعث منچھر جھیل میں پانی کی سطح 122.5 فٹ تک جاپہنچی ہے۔

محکمہ آب پاشی کے مطابق جھیل کا پانی اوورٹاپ ہوا جس کے نتیجے میں یونین کونسل جھانگارا زیرآب آگئی ہے، صورت حال پر ڈپٹی کمشنر جامشورو نے علاقہ مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کے لیے تیار رہنے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

- Advertisement -

جھیل میں پانی کی سطح میں سلسل بڑھنے سے علاقہ مکین شدید پریشان ہیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بندوں پر موجود ہیں، سامان نہ ہونے کی وجہ سے رضاکار پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے سانپ کے ڈسنے سے زخمی بچی کی جان بچالی

ادھر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان سےآنے والا پانی پہلے منچھراوردریا میں جاتا ہے، منچھرمیں بھی اب پانی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ پانی اب چند ماہ تک انہی علاقوں میں رہے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوا،یہاں سب ہی پریشان ہیں، ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، ہمیں ٹینٹس چاہییں آرڈربھی دےچکےہیں لیکن دستیاب نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں