تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایمبولینس ڈرائیور کی بندر کو سی پی آر دینے کی ویڈیو وائرل

ایمبولینس ڈرائیور نے سڑک پر نازک حالت میں پڑے بندر کو سی پی آر (طبی امداد) فراہم کرکے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

جانوروں کے ساتھ انسانوں کا نارواسلوک کو ہر کوئی دکھاتا ہے جب کہ کئی ممالک میں جانوروں سے غیرانسانی سلوک روا رکھنے پر شہریوں کو سزائیں بھی دی جاتی ہیں لیکن جانوروں کیساتھ ہمدردی پر مبنی واقعات کم ہی دکھائے جاتے ہیں۔

بھارت میں جانوروں کو انسانوں کی طرح سی پی آر فراہم کرنے والا انتہائی منفرد واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ایمبولینس ڈرائیور نے سڑک پر پڑے بندر کو منہ سے سانس فراہم کی اور پھر اس کے سینے پر ہاتھ رکھ کر دل کی ڈھڑکن بحال کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ سی پی آر ان مریضوں کو دیا جاتا ہے جن کی حرکت قلب اچانک بند ہوجاتی ہے اور ایسا کبھی کبھی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -