تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں قدیم اور نایاب کتاب منظر عام پر آگئی

ریاض: سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں قدیم اور نایاب کتاب کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ‘المریب شرح کتاب القوافی للاخفاش’ نامی نسخہ ایک ہزار سال پرانہ ہے جس میں عربی گرامر کی سائنس پر راشنی ڈالی گئی ہے۔

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں موجود اس نادر کتاب کے مصنف ‘ابو الفتح عثمان بن جنی الموصلی’ ہیں۔

مصنف نے اپنی کتاب میں عربی گرائمر کے قدیم ترین نسخوں میں سے ایک نسخے ‘القوافی’ کے بارے میں تفصیلی وضاحت پیش کی اور اس نسخے کو ماہر لسانیات الاخفاش الاکبر نے تحریر کیا۔

مراکشی عربی خطاطی میں لکھا گیا ابو الفتح کا یہ نسخہ 9 ویں صدی میں نقل کیا گیا تھا۔

اس کتاب کو ایک اہم سائنسی، تاریخی اور ثقافتی حوالہ بھی سمجھا جاتا ہے کیوں کہ ابو الفتح عثمان بن جنی الموصلی لسانیات، بیان بازی، گرامر اور علم الاشکال کے سب سے مشہور ماہر تھے۔

ایک جلد پر مبنی اس کتاب کے 58 اوراق بکری کی کھال سے تیار کیے گئے ہیں، یہ نسخہ ذی الحجہ 406 ہجری میں مکمل ہوا تھا۔ ابو الفتح نے اپنے دور میں ادب سے متعلق کئی اہم دریافتیں بھی کیں جو عربی زبان میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ ابول افتح عثمان بن جنی نے شاعری، بیان بازی اور گرامر کی 50 کتابیں لکھیں جن میں ابوالطیب المتنبی کی نظموں کے مجموعے الخصائص، ال لامہ فی العربیہ، علم العروض اور المنصف نمایاں ہیں۔

Comments

- Advertisement -