تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایسا علاقہ جس کی آبادی درخت کی محبت میں غمگین ہے

ریاض : سعودی عرب میں 400 برس قدیم درخت کے جڑے سے اکھڑنے سے مقامی آبادی میں رنج و الم میں مبتلا ہوگئی۔

اہل زمین بعض اوقات اپنے ارد گرد موجود اشیاء سے ایسے مانوس ہو جاتے ہیں کہ وہ ان کی زندگی کا حصّہ بن جاتی ہیں اور اگر وہ اچانک جدا ہوجائیں تو اس کے چاہنے والے دکھی ہوجاتے ہیں کیونکہ اس کے ساتھ ان کی یادیں جڑی ہوتی ہیں۔

سعودی عرب کی الباحہ گورنری مقیم میں افراد بھی اس شدید شدید دکھی ہوگئے جب بنی کبیر کے مقام پر موجود 400 سال قدیم درخت اچانک دوحصّوں میں تقسیم ہوکر جڑ سے اکھڑ گیا۔

مقامی آبادی نے اس درخت کا رقعۃ الحدب رکھا ہوا تھا اور اس سے بہت مانوس تھے۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ رقعۃ الحدب کے ساتھ مقامی آبادی کی تاریخی یادیں وابستہ تھیں وہ درخت کا درخت اور دوست کا دوست تھاجس کے ساتھ علاقے کی ایک حسین یاد گار تھی۔

مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدیوں سے اس کے سائے تلے بڑی بڑی محفلیں جمتیں،کبھی دو فریقین کے درمیان صلح کے لیے اس کے سائے تلے جرگے کیے جاتے، مشاعرے ہوتے، داستان گوئی کی محفلیں لگتیں اور مسافرو راہ گیر اس کے سائے میں بیٹھ کر آرام پاتےمگر اب سایہ دار پیڑ نہیں رہا۔

علاقے کے معمر افراد کا کہنا تھا کہانہوں نے اس درخت کو بچپن میں ایسا ہی دیکھتے آرہے تھے وہ بوڑھے ہوگئے مگر درخت جیسا تھا ویسا ہی رہا۔

بنی کبیر کے کچھ رہائشیوں نے بھی اس درخت کے ٹکڑے ہونے کی وجہ کوتاہی کو اور انتظامیہ کی غفلت قرار دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت کی جانب سے مناسب دیکھ بھال نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں ایک سایہ دار یادگار درخت زمین بوس ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -