اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

قالینوں میں جذب کرکے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

انسداد منشیات فورس کی کارروائیاں جاری ہیں قالینوں میں آئس جذب کر کے نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد منشیات فورس کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ وفاقی دارالحکومت ایف 11 مرکز میں نجی کوریئر آفس میں کارروائی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ جانے والے قالینوں میں جذب شدہ 11 کلو 300 گرام آئس برآمد کرلی۔

اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 796 گرام ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم بونیر کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

پشاور کے باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مُلزم کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسولز جب کہ ملتان ایئرپورٹ سے سعودی عرب جانے والے ملزم کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 91 کیپسولز برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے این ایف نے ایک اور کارروائی میں شیخوپورہ انٹر چینج کے قریب گاڑی سے 16 کلو 800 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں