The news is by your side.

Advertisement

علی پور میں 13 سالہ بچی کو ونی کرنے کی کوشش ناکام

مظفر گڑھ : پنجاب پولیس نے 13 سالہ بچی کو ونی سے بچاتے ہوئے باپ اور پنچایت کے سرپنچ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں کارروائی کرکے تھانہ صدر کی حدود میں کم عمر بچی کو ونی کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر ونی کی کوشش ناکام بنائی اور بچی کے باپ، پنچایت کے سرپنچ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف علی پور تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے کچھ علاقوں میں کاروکاری اور ونی جیسے جاہلانہ رسوم پر اب بھی باقاعدہ عمل در آمد کیا جاتا ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تین سالہ بچی کے ونی کیس کا از خود نوٹس لیا تھا۔

جرگے یا پنچایت کے قانون کے مطابق اگر ونی کیے جانے والے بچوں کے خاندان جرگے کا حکم نہ مانے تو انھیں علاقہ بدر کر دیا جاتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں