تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

شاہی خاندان کے ملازم نے بھارتی ہوٹل کو لاکھوں کا چونا لگا دیا

ابوظہبی کے شاہی خاندان کے مبینہ ملازم نے بھارت کے ایک پر آسائش ہوٹل میں کئی ماہ قیام کیا اور بل ادا کیے بغیر رفو چکر ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا ہے جہاں خود کو ابوظہبی کے شاہی خاندان کا ملازم بتانے والا شخص چار ماہ تک ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم رہا اور 23 لاکھ روپے کا بل ادا کیے بغیر رفوچکر ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کو لیلا پیلس ہوٹل کی انتظامیہ نے شکایت درج کرائی ہے کہ محمد شریف نامی نے گزشتہ سال یکم اگست 2022 کو ہوٹل آیا اور خود کو ابوظہبی کے شاہی خاندان کے ملازم کے طور پر متعارف کراتے ہوئے کمرہ نمبر 427 میں چار ماہ تک قیام کیا اور 20 نومبر کو 23 لاکھ بھارتی روپے کا بل ادا کیے بغیر خاموشی سے ہوٹل چھوڑ گیا۔

ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق محمد شریف نے کمرے سے متعدد قیمتی اشیا بھی چرائیں جن میں چاندی کے برتن اور موتیوں کی ٹرے بھی شامل ہیں۔

ہوٹل انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد شریف نے نہ صرف اپنا کاروباری کارڈ ہوٹل کے سٹاف کو دیا بلکہ متحدہ عرب امارات کا رہائشی کارڈ بھی دکھایا تاکہ اپنی کہانی کو سچا ثابت کر سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد شریف کی جانب سے دکھائے گئے کوائف کی چھان بین کی جا رہی ہے اور انہیں شک ہے کہ یہ تمام دستاویزات جعلی ہیں۔

Comments

- Advertisement -