The news is by your side.

Advertisement

پولیس سیاسی ہوچکی اس کی مثال گجرپورہ واقعہ ہے، چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ پولیس سیاسی ہوچکی ہےاس کی مثال خاتون سے زیادتی کا واقعہ ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ گجرپورہ میں خاتون سےزیادتی کاواقعہ شرمناک ہے، پولیس سیاسی ہوچکی ہےاس کی مثال خاتون سےزیادتی کاواقعہ ہے حکومت کابنیادی فرض ہےشہریوں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرے۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ حکومت کوہوش کےناخن لینے کی ضرورت ہے یاد رکھیں ہم سب نےمل کر اس ملک کو آگے لےکرجاناہے، امن کاقیام حکومت کاکام ہے،پولیس لازمی جزوہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہاں اکٹھا ہونا کاروباری طبقےکیلئے بہترین اقدامات کویقینی بنانا ہے، پاکستان کی معیشت کا بڑا انحصار سرمایہ کاری پر ہے، کاروباری معاملات میں مسائل پیدا ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری معاملات عدالتوں میں آتے ہیں تاکہ انہیں حل کیاجاسکے، کاروباری معاملات کاعدالتوں میں لٹک جانامزیدمسائل کوجنم دیتاہے جن ممالک میں بہترین عدالتی نظام ہوتاہےوہاں سرمایہ کاری بھی زیادہ آتی ہے سرمایہ کاری میں اضافہ کےخواہشمند ہیں توبہترین عدالتی نظام وقت کااہم تقاضاہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں