منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

پاکستان اور ہنگری کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور یورپی ملک ہنگری میں ٹیکس تعاون کےفروغ کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ہنگری کے سفیر استوان سزابو اور ممبر آئی آر آپریشنز ڈاکٹر اشفاق احمدنے دستخط کیے۔

معاہدے سے دہرے ٹیکس سیشن اور آمدنی پرٹیکسز سے بچاؤ کی روک تھام ممکن ہوگی جب کہ معاہدےکے تحت ٹیکس امور میں انتظامی تعاون کو جدیدمعیار کےمطابق بنایا جا ئے گا۔

معاہدے کا آرٹیکل 27 معلومات کے تبادلےسے متعلق ہے جس کے تحت دستخط کنندہ پارٹیز معلومات کا تبادلہ کریں گی۔

اسی طرح معاہدے کے تحت دونوں ممالک بینکوں اور فنانشل اداروں کی طرف سےمعلومات کاتبادلہ کر سکیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں