آکسیجن مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف اہم فیصلہ

حکومت پنجاب نے آکسیجن مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف اہم فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے آکسیجن مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی موجودہ پابندی میں توسیع کا اعلان کر دیا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 28 جون 2021 سے پابندی میں توسیع کر دی جائے گی جو 12 جولائی تک برقرار رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ آکسیجن اور اس سے متعلقہ آلات جیسے سیلنڈر، ریگولیٹر،آکسیمیٹر کو منافع خوری کے لیے مصنوعی قلت پیدا کر کے مہنگے داموں بیچا جاتا تھا عوام الناس کو منافع خوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہیں پر آکسیجن سپلائز کی مصنوعی قلت کی جار ہی ہو توانتظامیہ کو اطلاع دیں۔